03:45 , 9 نومبر 2025
Watch Live

این اے-213 عمرکوٹ ضمنی انتخاب: تیاریاں مکمل، کل پولنگ ہو گی

این اے-213

عمرکوٹ: این اے-213 عمرکوٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پولنگ کل بروز جمعرات، 17 اپریل کو ہو گی۔ یہ نشست پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی مہم گزشتہ رات 12 بجے ختم ہو گئی، جبکہ پولنگ کا سامان آج حلقے بھر میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔

اس حلقے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار صباء تالپور اور پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار لال چند ملہی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ لال چند ملہی کو گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (GDA) کی حمایت بھی حاصل ہے۔

حکام کے مطابق حلقے میں مجموعی طور پر 498 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 269 کو حساس اور 91 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کے پُرامن انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ نے 17 اپریل کو عمرکوٹ میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں تاکہ ووٹنگ کا عمل پرامن اور منظم طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION